کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و حلقہ این اے 263سے امیدوار روزی خان کاکڑ،حلقہ پی بی 43سے امیدوارسید حسنین ہاشمی،صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری قاسم خان اچکزئی،عزیز لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرا متعارف کروایا تاکہ پاکستان کی غریب خواتین کی مدد ہو سکے،عوام8فروری کو پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی نشان”تیر“ پر مہرلگاکر انہیں کامیاب بنائیں تاکہ ملک کو دوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کلی بڑیچ آباد، خالد بن ولید سوسائٹی،جوائنٹ روڈ، احمدزئی کالونی میں منعقدہ کارنر میٹنگ اوراجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریبات سے عزیز لانگو، خان محمد بڑیچ، حاجی بوستان،جہانگیرشاہ، جلال الدین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں پارٹی کے جواں قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری ملک کے مقبول اور ہر دلعزیز رہنما ہیں جن کی قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کریگاپاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد،متحرک اور فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی نفرت اور تقسیم کی روایتی سیاست کو دفن کر دیں گے۔انہوں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد پارٹی ہے جو پچھلی تین نسلوں سے غریبوں کی نمائندگی کر رہی ہے جبکہ دیگر ساری پارٹیاں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے غریبوں کی نمائندگی کی جبکہ دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرعوام، مزدوروں، کسانوں، طلبااور خواتین کی حکومت چاہتے ہیں تو پاکستان پیپلزپارٹی کو فتح سے ہمکنار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کو گھر گھر جا کر پارٹی کے 10وعدوں سے عوام کوآگاہی دینی ہے ہمارا پہلا وعدہ یہ ہے کہ ہم لوگوں کی قوتِ خرید بڑھانے کے لئے حکومت کے پانچ سال کے دوران تنخواہیں دوگنی کر دیں گے، غریب عوام کے لئے 300یونٹ تک بجلی مفت دیں گے اور یہ کام صرف پیپلزپارٹی ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ پارٹی ہے جس نے بینظیر انکم سپورٹ جیسا انقلابی پروگرام دیا ہے جس کی بین الاقوامی طور پر تعریف کی جاتی ہے ہم اس پروگرام میں توسیع کریں گے تاکہ عوام کو زیادہ ہو اسی طرح ہم بینظیر مزدور کارڈ، بینظیر کسان کارڈ اور بینظیر یوتھ کارڈ بھی دیں گے تاکہ ہمارے مزدور، کسان اور نوجوان کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔
پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرا متعارف کروایا تاکہ پاکستان کی غریب خواتین کی مدد ہو سکے، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
