لسبیلہ (ڈیلی گرین گوادر)پولیس تھانہ لاکھڑا کی حدود میں غیرت کے نام پر دہرا قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شوہر نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ ساتھی کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ کاروکاری کے الزام میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بختاور اور ہوراں کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لاشیں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دی گئی ہیں۔ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر نے بتایا کہ ملزم محمد بلال موقع سے فرار ہو گیا ہے اور اس کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں متحرک ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
لسبیلہ،غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوہر نے بیوی اور اس کے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

ٹیگز:
لسبیلہ
