کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)بلوچستان میں جمعہ کو بارش کا امکان جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگامحکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کڑاکے کی سردی جب کہ جمعہ کو بلوچستان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگاصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گاشمالی اضلاع میں شدید سرد اور شام /رات کے دوران مطلع جزوی آبر رہے گا،قلات منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبہ کا سرد ترین علاقہ شمار، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 11گوادر میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان میں جمعہ کو بارش کا امکان،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا،محکمہ موسمیات

ٹیگز:
محکمہ موسمیات
