کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بد عنوانی کا جرم ثابت ہونے پر ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے جونیئر کلرک سنگین خان کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات کے جاری کئے گئے حکم نامے کے مطابق بد عنوانی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہو نے پر ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے جونئر کلرک سنگین خان کو بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011کے تحت سرکاری ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق سنگین خان فیصلے کے خلاف تیس یوم میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے پاس اپیل دائر کر سکیں گے۔
بد عنوانی کا جرم ثابت ہونے پر ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے جونیئر کلرک ملازمت سے برخاست

ٹیگز:
بد عنوانی
