خاران(ڈیلی گرین گوادر)خاران کی تحصیل پتکن کے علاقے گوڈغان میں ٹائر پنکچر لگانے والی ایک دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت لعل بخش ولد حاجی محمد زمان سمالانی اور محمد یسین ولد خیر محمد محمدحسنی کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خاران، ٹائر پنکچر کی دکان پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جاں بحق

ٹیگز:
خاران
