وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل اور جمعیت علما اسلام کے رہنماوں نے وڈھ میں مشترکہ انتخابی دفتر کا افتتاح کردیا گیا سردار اختر جان مینگل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باپ دادا سے بلوچستان کے حقوق کےلیے آواز بلند کی ہے کچھ عناصر کو ہماری باتیں شاید ہضم نہیں ہورہے ہیں میرے کاغذات اس لیے مسترد کروائے گئے کہ ایوانوں میں کوٸی بلوچ اور بلوچستان کے حقوق کےلیے بات نہ کرسکےمیرا تو کسی سے کوٸی ذاتی دشمنی نہیں ہر فورم پر بلوچستان کے حقوق کی بات کرنے کی باوجود ہر طبقہ میرے خلاف ہے میرا گناہ صرف اور صرف بلوچ اور بلوچستان کے حقوق اور لاپتہ افراد کےلیے بات کرنا ہےاسلام آباد میں بیٹھی میری بہنیں ماٸیں سخت سردیوں میں اپنے پیاروں کی تلاش کے لیے بیھٹی ہیں ریاست مسلہ سننے کی بجائے لواحقین کو حراساں کررہی ہے۔
میراگناہ صرف اور صرف بلوچستان کے حقوق اور لاپتہ افراد کیلئے بات کرنے کی سزا ہے،سرداراخترجان مینگل

ٹیگز:
سرداراخترجان مینگل
