کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار پی بی کچھی و این اے 254کچھی جھل مگسی نصیرآباد میر عاصم کرد گیلو نے عام انتخابات کے حوالے مختلف شمولیتی پروگراموں سے خطاب اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے یوئیکیا انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہر دور میں عوام کے مسائل اجاگر کرنے میں کردار ادا کیاہے صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کیساتھ تعاون کرنا اولین ترجیح ہے کامیاب ہوکر بھاگ میں بہترین پریس کلب کی عمارت کی بنیاد اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے کچھی میں بلا تفریق عوامی خدمت کا دوسرا نام عاصم کرد گیلو ہے لوگوں کی جوق درجوق شمولیت سے یہ بات ثابت اور واضح ہوئی کہ کچھی کی عوام ہمارے ساتھ ہیں عوامی اعتماد اور بھروسے کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا عوامی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا ان خیالات کا شمولیتی پروگرام میر دلمراد ابڑو ہاوس بھاگ میں ابڑو برادری محمد رمضان بوہڑ برادری سمیت شمولیت اور دیگر سٹی اور یونین کونسل کے مختلف دیہاتوں میں سینکڑوں افراد کی شمولیت اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہون نے کہا کہ ماضی کے منتخب نمائندوں نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جس سے عوام شدید مایوس ہیں اس موقع پر گیلو پینل میں شامل ہونے والے دلمراد ابڑو نے کہا کہ میر عاصم کرد گیلو تحصیل بھاگ کی عوام کا محسن ہے جن کی کاوشوں سے تحصیل بھاگ ضلع کچھی سے الگ ہونے سے بچ گیا ہمارا جانی مالی گیلو پینل کے ساتھ ہے جس کا جینا مرنا یہاں کی عوام ساتھ یے میر عاصم کرد گیلو نے کہا کچھی کے عوام باشعور ہیں وہ اپنے محسنوں کی پہچان رکھتے ہیں آٹھ فروری مسلم لیگ ن کی کامیابی کا دن ہوگا۔
صحافیوں نے ہر دور میں عوام کے مسائل اجاگر کرنے میں کردار ادا کیاہے، میر عاصم کرد گیلو

ٹیگز:
میر عاصم کرد گیلو
