کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو انکی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے قائدانہ کردارادا کیاوہ ناقابل بیان ہے سانحات کے باوجود جمہوری جدوجہد میں پرعزم رہیں، موجودہ سلیکٹڈ اور نا اہل حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں سلیکٹڈ حکمران پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر ملک سے فرار ہوجائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں عوا م کو موجودہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلاکر ہی دم لے گی۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک،سیکرٹری جنرل سید اقبال شاہ،سابق صوبائی و زیر میر صادق عمرانی،ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ملک ولی محمد ورگ،سید محمد ایوب آغا،اکرم بنگلزئی،صوبائی میڈیا کوارڈی نیٹرحیات خان اچکزئی اوردیگر نے منگل کو مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے ”جتک ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مقررین نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے قائدانہ کردارادا کیا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا ک محترمہ نصرت بھٹو ایک بہادر خاتون تھیں جو جمہوری جدوجہد کی راہ میں ناقابل ذاتی سانحات کے باوجود پرعزم رہی انکی عمر بھر کی جدوجہد ثمرآور ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے قیام کیلئے پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے اور جیلوں میں کوڑے کھائے لیکن اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت پیپلزپارٹی کے قائدین کی قربانیوں کی بدولت مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے محترمہ نصر ت بھٹو کو انکی شاندارخرمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر مسلط نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگائی اوربے روزگاری کے ہاتھوں لوگ دووقت کی روٹ ی ے محتاج ہوچکے ہیں اقتدارمیں آنے سے سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھر دینے کاوعدہ کیا تھا لیکن اقتدارمیں آنے کے بعد ابتک لاکھوں لوگوں کو بے روزگار اوربے گھر کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر حکمران منی بجٹ پر منی بجٹ لارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن کررہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کوموجودہ سلیکٹڈحکمرانوں سے نجات دلاکردم لے گی انشاء اللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے۔
مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے قائدانہ کردارادا کیا،حاجی علی مدد جتک

ٹیگز:
مادر
