ڈیرہ اللہ : یار ڈیرہ اللہ یار اور گردونواح میں تیز طوفانی بارشیں اورژالہ باری نے گندم اور چنے کی تیار فصل کو تہس نہس کردیا کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے گزشتہ روز شام سے تیز طوفانی ہواوں کیساتھ شروع ہونے والی بارش اور ڑالہ باری ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جسکے باعث ہزاروں ایکڑ کمانڈ ایریا پر تیار گندم اور چنے کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے تیز بارش اور ژالہ باری سے گندم کے خوشے ٹوٹ کر زمین پر گر پڑے ہیں کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے نصیرآباد ڈویژن کے جعفرآباد ضلع میں ربیع سیزن میں گندم کی بمپر فصل پک کر تیار ہوچکی تھی اور چند علاقوں میں کٹائی کا عمل بھی شروع ہوگیا تھا تاہم بارش اورژالہ باری نے گندم اور چنے کی فصلوں کو بری طرح تباہ کردیا ہے کسانوں نے کروڑوں روپے نقصان کے باعث سر پکڑ لیے ہیں بارش اورژالہ باری سے ہونے والے فصلی نقصان سے رواں سال میں گندم خراب ہونے سے آٹے کا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہوگیا ہے۔
ڈیرہ اللہ یار تیز طوفانی بارشیں اورژالہ باری نے گندم اور چنے کی تیار فصل کو تہس نہس کردیا

ٹیگز:
ڈیرہ اللہ یار
