ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر )ڈیرہ مراد جمالی میں تیز رفتار مژدہ ٹرک کی رکشہ کے ساتھ ٹکر ایک شخص جانبحق 4 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب تیز رفتار مژدہ ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار غلام محمد سپر جانبحق اور اللہ داد جھکرانی، حکیم جھکرانی، افروز بی بی،10 سالہ یاسین شدید زخمی ہوگئے مژدہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
