حب(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و ضلع حب کے صدر اور ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفرازاحمد بگٹی سے ملاقات کی جس میں ملکی بالخصوص بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں ضلع حب سمیت بلوچستان کے امن و امان کی صورتحال بھی زیر بحث آئی اور میر علی حسن زہری نے وفاقی وزیر داخلہ کو آگاہی فراہم کی جسے انہوں نے غور سے سنا اور یقین دلایا کہ ان کے پیش کئے گئے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر سینیٹر دھنیش کمارپلیانی، پارس میلانی وجانی چنڈر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
میرعلی حسن زہری کی نگران وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات،ملکی بالخصوص بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
میر علی حسن زہری
