اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)حکومت مہینے کے ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتی ہے، 16 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
میڈیا پر زیرگردش خبروں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر 13 روپے کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 15 روپے کمی کی جا سکتی ہے۔
اوگرا کی جانب سے حکومت کو سمری بھیجی جائے گی جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہو گا۔

