کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بیف اینڈ مٹن ڈیلر ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے قصابوں کی دکانوں پربلاجوازچھاپے،ناجائز تنگ کرنے اور بھاری جرمانوں کاسلسلہ بند کیا جائے،ضلعی انتظامیہ قصابوں کو تجزیہ کے بعد بیف اور مٹن کا نیاریٹ جاری کرے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیا ن میں ترجمان نے کہا کہ اس وقت پاکستان خصوصاًصوبہ بلوچستان ایک تو پہلے ہی تنگ نظری کا شکارہے تو دوسری جانب انتظامیہ کے ناجائز جرمانے اور فقط چند کاروباری طبقہ یعنی دودھ والے، تندور والے اور خاص طور پر قصاب سے وابستہ افراد کیلئے یہ کاروبار گالی بن گیا ہے ترجمان نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلایا جاتا ہے اس میں ایک کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے کہ وہ منڈی مال مویشی سے بکرا،دنبہ،بیل،بھیڑ،گاے خرید کر اسے زبح کر کے وزن کریں اور نرخ مقرر کریں اور پھر اس پر دکان کا کرایہ، خرچہ شامل کر کے نرخ نامہ جاری کیا جائے اور اس سارے عمل میں بلوچستان کے لیبر ڈیپارٹمنٹ، انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ،لایؤاسٹاک ڈیپارٹمنٹ،ضلعی انتظامیہ اوربیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی موجودگی اور دستخط کے ساتھ رپورٹ بنتی ہے اور ہمارے نئے ڈی سی اس سارے عمل کومنسوخ کرکے اپنے جرمانوں کا جواز بنانے کے لیے مارکیٹ سے ہٹ کر کمیٹی کی رپورٹ بائی پاس کر کے نیا ریٹ جاری کر دیتے ہیں اور جب وجہ جاننے کے لیے ڈی سی آفس جائیں تو انتظار کر کر کے بغیر ملاقات واپس آنا پڑتا ہے اور پیغام ملتا ہے کہ اگر یہ ریٹ قبول نہیں تو کاروبار بند کر دیں اور یہی حکم تندور والوں کو بھی دیا تو اب تندور والوں نے کاروبار بند کر دیا ہے عوام روٹی کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے قصابوں کی دکانوں پرچھاپے،ناجائز جرمانے اورگرفتاریوں کاسلسلہ بند اور تجزیہ کے بعد نیا ریٹ جاری کرے بصورت دیگر بیف اینڈ مٹن ڈیلرایسوسی ایشن اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔
انتظامیہ کی جانب سے قصابوں کی دکانوں پربلاجوازچھاپے، بھاری جرمانوں کاسلسلہ بند کیا جائے، ترجمان بیف اینڈ مٹن ڈیلر

ٹیگز:
ترجمان بیف اینڈ مٹن ڈیلر
