تربت (ڈیلی گرین گوادر) جامعہ تربت نے تعلیمی سال 2027 کے اسپرنگ سیشن میں مختلف انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں میں داخلہ لینے کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 10 نومبر 2026 تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان جامعہ تربت کے مطابق خواہشمند امیدوار 64 سے زائد تعلیمی پروگراموں میں داخلے کے لیے یونیورسٹی کے آن لائن پورٹلhttps://admissions.universityofturbat.com
کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ آن لائن فارم جمع کراتے وقت کسی بھی تکنیکی دشواری کیحل اور رہنمائی کے لئے امیدوار جامعہ تربت کے مین کیمپس یا سٹی کیمپس (شعبہ قانون) میں قائم خصوصی ایڈمیشن سیل سے رجوع کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، دفتری اوقات کے دوران درج ذیل ٹیلی فون نمبرز پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے 0852-400539 تعلیمی پروگراموں کی اہلیت، تفصیلات اور دیگر معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://uot.edu.pk/admission-open-for-spring-2027 وزٹ کریں۔
جامعہ تربت، اسپرنگ 2027 کے داخلوں کی آخری تاریخ میں 10 نومبر تک توسیع

ٹیگز:
جامعہ تربت
