کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سردار ایاز صادق یکم نومبرکوکوئٹہ کا اہم دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ء سردار ایاز صادق دو روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے۔ کوئٹہ میں قیام کے دوران سردار ایاز صادق بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے کم از کم پانچ سابق صوبائی وزراء سمیت دیگر الیکٹ ایبلز سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ اس موقع پر بعض سیاسی رہنماء مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سردار ایاز صادق 1 نومبرکوکوئٹہ کا اہم دورہ کریں گے

ٹیگز:
سردار ایاز صادق
