کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کی نائب صدر وپارلیمانی سیکرٹری شاہینہ کاکڑ نے مالی بحران کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی اور سیکرٹری خزانہ قمبر دشتی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ریکوڈک کی مد میں رقم وفاق کے ذمے واجب الادا فنڈز سے بلوچستان کا مالی بحران ختم ہوگا، صوبائی وزیر خزانہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ وزارت خزانہ کے حکام سے متعدد بار میٹنگز کئے اوروفاقی حکام کو بلوچستان کے موقف پر قائل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی جو نیک شگون ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ شاہینہ کاکڑ نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کے حصے کی پوری ادائیگی نہ ہونے اور واجبات کی مد میں بڑھتے ہوئے اضافہ کے باعث صوبائی حکومت شدید مالی دبا کا شکار ہوگئی تھی اورصوبے کی مالی صورتحال دن بدن خراب ہورہی تھی اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے واجبات کے حصول کے لیئے ٹھوس اور دو ٹوک موقف اختیار کیا گیا اورصوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی اور سیکریٹری خزانہ قمبر دشتی نے اسلام آباد میں وفاقی حکومت سے متعدد مٹینگز کئے اوروفاقی حکام کو بلوچستان کے موقف پر قائل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی انہوں نے کہاکہ مالی بحران کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی اور سیکرٹری خزانہ قمبر دشتی کی کاوشیں قابل تعریف ہے، ریکوڈک کی مد میں رقم وفاق کے ذمے واجب الادا فنڈز سے بلوچستان کا مالی بحران ختم ہوگا،واجبات کی ادائیگی سے نہ صرف صوبائی حکومت پر مالی دبا کم ہوگا بلکہ ترقیاتی عمل کو بھی جاری رکھنا ممکن ہو سکے گا۔
ریکوڈک کی مد میں رقم وفاق کے ذمے واجب الادا فنڈز سے بلوچستان کا مالی بحران ختم ہوگا ، شاہینہ کاکڑ

ٹیگز:
شاہینہ کاکڑ
