کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں صوبائی وزیر داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ میر زبیر خان جمالی کا کمشنر نصیرآباد ڈویژن آفس میں امن و امان سمیت دیگر امور پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن طارق قمر بلوچ ڈی آئی جی نصیرآباد رینج صاحبزازہ بلال عمر ڈپٹی کمشنرز ایس ایس پیز اور حساس اداروں کے نمائندگان شریک تھے اجلاس کے موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن طارق قمر بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژنل انتظامیہ گندم ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کررہی ہے اس کے ساتھ ساتھ چینی اور کھاد کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں کچھی میں ابڑو اور لہڑی اقوام میں جاری خونی تناذعے کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تمام اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر ان پر کاروائی کی جاتی ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہاہے اس موقع پر ڈی آئی جی صاحبزازہ بلال عمر نے نصیرآباد رینج میں جرائم کے خلاف کارروائیوں سمیت دیگر کئے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ میر زبیر خان جمالی نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں امن امان کو قائم رکھنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں اور سندھ کے ساتھ سردی حدود میں رابطہ کاری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ کھاد چینی و دیگر اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ آئیں اگر صوبائی سطح پر اقدامات کرنے کی گنجائش رہی تو ہم ہر قسم کی معاونت کرنے کے لیے تیار ہیں تمام افیسران اچھا کام کریں عوام کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں کمشنر ڈی آئی جی اور تمام ڈپٹی کمشنرز بہتر سمت کی جانب عوام کے مفاد میں کام کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے انٹیلی جنٹس کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے ضروری ہے کہ تمام محکمے آپس میں رابطہ کاری کے عمل کو مزید تیز کریں اینٹی اسمگلنگ اینٹی ہوڈنگ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جن مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ انہیں حل کیا جائے صوبائی وزیر نے کہاکہ محدود وسائل میں رہ کر بہتر انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی توجہ مبذول کریں اور قبائلی جھگڑوں کی روک تھام کے لیے بھی کاروائی کی جائے امن امان کی بحالی آپ کی ذمہ داری ہے آپ سب فری ہینڈ ہو کر عوام کے بہتر مفاد میں کام کریں انہوں نے کہا کہ چھتر سے اغوا ہونے والے مزدوروں کی بازیابی کیلئے بھی فوری طور پر اقدامات کئے جائیں عوام کیلئے خدمات سر انجام دینا ہم سب کا فریضہ ہے غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے جو ہدایات دی جائیں ان پر من و ان عمل درامد کیا جائے ٹرانزٹ پوائنٹس پر غیر ملکیوں کی واپسی کے لئے میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں اور انہیں کھانے کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کریں۔
نصیرآباد ڈویژن میں امن امان کو قائم رکھنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں،صوبائی وزیر داخلہ

ٹیگز:
صوبائی وزیر داخلہ
