کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خصوصاً وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خواہش ہے کہ بلوچستان کے شہری علاقوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، اس مقصد کی حصول کی خاطر ہم نیشنل اداروں کے ساتھ انٹرنیشنل بزنس کمیونٹی سے بھی مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ملک میں دیہی سطح پر تجارت کو پروان چڑھایا جائے بلوچستان اپنی مرطوب آب و ہوا کی بدولت اہم مقام رکھتا ہے یہاں کی فروٹس عالمی طور پر مشہور ہے۔ مقامی تجارت کی ترقی سے صوبے میں خوشحالی آئیگی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پاکستان پاورٹی ایلیویئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر اور یورپی یونین کی اشتراک سے چلنے والے دیہی اور پائیدار ترقی کی پروگرام جی آر اے ایس پی کی جانب سے مماثل گرانٹس کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ قومی جذبے سے سر شار ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان کو لیڈ کریں گے۔ بلوچستان کے لوگ پاکستان کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں کیو نکہ یہاں کے لوگ پاکستان کے لئے کچھ کر گزرنا چاہتے ہیں۔ انہوں کہا کہ ہمیں اس وقت آپس میں اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت کیو نکہ ہمارا دشمن ہمارے اداروں کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں ہمیں اپنے ملک سے دہشتگردی و بدامنی کا قلع قمع کرنا ہے اور یہ ہم اس وقت کرسکیں گے جب ہم تمام اکائی یکجا ہوں گے۔ اس موقع چیئرمن پی ایم یوتھ پروگرام نے کہا کہ اکتوبر میں بہت بڑا تجارتی شو کر رہے ہیں بلوچستان کے تاجر اپنے پروڈکٹس بھرپور انداز میں پیش کریں تاکہ بین الاقوامی طور پر ان کی تشہیر ہو۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کے فنڈڈ GRASP پروگرام کو انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے ذریعے PPAF، FAO، SMEDA کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے اور یورپی یونین کے فنڈڈ GRASP کے تحت بلوچستان کے دیہی سطح پر چلنے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے SMEs کو مبلغ 165 ملین سے زائد مالیت کے مماثل گرانٹس ملتے ہیں۔ اس موقع پرچیئرمن پی ایم یوتھ پروگرام نے مقامی تاجروں کی طرف سے قائم کی جانے والے ایکسپو سٹالز کا معائنہ بھی کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ قبل ازیں ترقی فاؤنڈیشن کے سی ای او نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب کے اغراض و مقاصد سے شرکائکو آگاہ کیا۔اس موقع صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی، ایم پی اے روی پہوجا، پی پی اے ایف کی چیف نادر گل بڑیچ، بی آر ایس پی، کے نمائندے بھی موجود تھے۔
انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان کو لیڈ کریں گے،رانا مشہو د احمد خان

ٹیگز:
مشہو د احمد خان
