لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہاکہ ہے کہ اب وقت ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی اور عوامی مسائل کے لئے حل کے لئے کام کریں ماضی میں کرپشن کی انتہا کردی گئی جس سے مسائل پیدا ہوئے اربوں روپے بجٹ ایا لیکن مسائل حل نہ ہوئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائلی عمائدین کے ساتھ منعقدہ عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جر گہ میں فرنٹیئر کور کے برگیڈیئر عبدالرزاق،ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم،ایس پی آ صف حلیم سابق گورنر سردار گل محمد خان جوگیزئی،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اصغر خان اتمانخیل،ایڈو کیٹ عطاء اللہ،سردار یحییٰ خان لونی سر دارزادہ محبوب خان ترین،ملک نور اللہ شبوزئی اور دیگر سرکاری آ فسران، علاقے کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نگران وزیر صحت نے کہاکہ پٹھانکوٹ روڈ، سپیرہ راغہ روڈ اور مرغہ کبزئی روڈ سالوں سے زیر تعمیر ہیں لیکن مکمل نہیں ہوتے ہیں میڈیکل کالج ایک اہم اور بڑا پروجیکٹ ہیان سب پر ہم کام تیز کرنا ہے علاقے کے مشران بھی حکومت سے تعاون کرے بے جا تنقید اور سفارش نہ کریں اپنے حصے کا کردار اداکریں نیت صاف ہو تو منزل آ سان ہے۔ قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈیئر رزاق نے کہا کہ فرنٹیئر کور عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں مڈیکل کالج کے طلبہ کے لئے ہاسٹل دیا ہے ہسپتال میں ایک ڈاکٹر کو ماہانہ تین لاکھ روپے تنخواہ ادا کرتے ہیں راشن کی تقسیم اور سینکڑوں بچوں کو تعلیم دی جاتی ہیں۔جرگہ سے انجمن تاجران کے صدر صابرخان کدیزئی،مولانا رمضان ہاشمی،محبواب خان ترین،عبدالباری،اصغر خان اتمانخیل، مولوی محمد اسلم و دیگر نے بھی خطاب کیا اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے رائے دی اور اپنی طرف سے ہرقسم تعاون کا یقین دلایا۔
اب وقت ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی اورعوامی مسائل کے حل کے لئے کام کریں، امیر محمد خان جوگیزئی

ٹیگز:
امیر محمد خان جوگیزئی
