سیلاب سے بلوچستان کے زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، ملک نصیر احمد شاہوانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس بی این پی کے بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہاکہ سیلاب سے بلوچستان کے زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ بلوچستان حکومت نے دو ارب روپے گندم کے بیج کی خریداری کیلئے مختص کرکے بیج تو خریدے ہیں اور زمینداروں کو اس کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم کیسکو نے بلوچستان کے زمینداروں کی بجلی منقطع کی ہے ایک طرف حکومت بیج تقسیم کررہی ہے تو دوسری طرف بجلی منقطع کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے جو بیج خریدے ہیں وہ بھی غیر معیاری ہیں اس حوالے سے تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے انہوں نے کہاکہ زمینداروں کے ذمہ کیسکو کے واجبات کو یا تو معاف کیا جائے یا پھر ایک سال کیلئے انہیں موخر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت زمینداروں کی بجلی بحال کرے یا پھر بیج کی خریداری کا سلسلہ روک دے تاکہ صوبے کے وسائل کا ضیاع نہ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے