کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستانی پیٹرول میں اضافے کے ساتھ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں فی لیٹر میں 30روپے اضافہ کردیاگیاہے،عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طورپر معاملے کانوٹس لیکر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا خود ساختہ اضافہ کرکے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے حالانکہ دو مرتبہ پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی جبکہ آج پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی یک دم ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا حالانکہ ایرانی پیٹرول کا پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے دور تک کا تعلق نہیں اسمگلنگ کے ذریعے بغیر ٹیکس آنے والے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے دوسری جانب خود ساختہ ایرانی پیٹرول یونین اپنی من مانی سے اضافہ کرکے کم قیمت پر فروخت کرنے سے بھی دوسرے پمپ مالکان کو روکتا ہے اور سب کے لیے یکساں ریٹ یونین والے خود ہی مقرر کرکے مستونگ کے عوام کو لوٹ رہے ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ،ڈپٹی کمشنر مستونگ اور دوسرے اعلی حکام سے فوری طور سخت نوٹس لینے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں پاکستانی پیٹرول فی لیٹر میں 30 روپے اضافہ

