کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس بی اے پی کے رکن اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی نے محکمہ کسٹم کی ایک رپورٹ ڈپٹی اسپیکر کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے گزشتہ اجلاس میں محکمہ کسٹم سے متعلق جن تحفظات کا اظہار کیا تھا ان کے حوالے سے کسٹم نے تحقیقات رپورٹ مرتب کی ہے انہوں نے رپورٹ ایوان میں پڑھتے ہوئے کہاکہ تحقیقات میں سپاہی سے لیکر کلیکٹر تک کے لوگ مالی بے ضابطیوں میں ملوث رہے ہیں انہوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مختلف چیک پوسٹوں پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں لوگ بھتہ وصول کرتے رہے ہیں انہوں نے استدعا کی کہ بلوچستان حکومت معاملے کی تحقیقات کی رپورٹ آنے کے بعد اسکی مزید تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے ڈی جی لیویز پر آسامیاں فروخت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ زیر تربیت 62لیویز اہلکاروں نے ان سے رابطہ کیا ہے کہ وہ پیسے دے کر ان پوسٹوں پر لگے ہیں انہوں نے نیب اینٹی کرپشن کو پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ انہیں تحقیقات کیلئے جو بھی شواہد درکار ہیں وہ انکی مدد کریں گے۔
مختلف چیک پوسٹوں پرچیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں لوگ بھتہ وصول کرتے رہے ہیں ، میرعارف جان محمد حسنی

ٹیگز:
میرعارف جان محمد حسنی
