مولانا فضل الرحمان کی مریم نواز سے ملاقات، پی ڈی ایم جلسے سے متعلق تبادلہ خیال

لاہور: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پی ڈی ایم جلسے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ نے ملاقات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف ملاقات میں شریک نہیں تھے وہ تعزیت کے لیے آئے لوگوں سے مل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کو عوام کی پذیرائی ملے گی اور اسے کامیاب بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں بھی پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب بنائیں گے، اس جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے