اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور سپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جج ہمایوں دلاور کو 3سال کیلئے بطور سپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں فرائض سر انجام دیں گے۔
جج ہمایوں دلاور ایف آئی اے، سائبرکرائم سے متعلق کیسز کو دیکھیں گے۔اس سے قبل جج ہمایوں دلاور اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی پر مامور تھے۔یاد رہے کہ جسٹس ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی۔

