روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔
فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے تحویل میں لے لیا گیا، فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے۔فیصل چوہدری نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے عملے سے تلخ کلامی کی تھی، فیصل چوہدری جیل میں جانے پر تاخیر پر مشتعل ہوگئے تھے۔

