ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒبرصغیر پاک و ہند کے عظیم رہنما تھے، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)بی اے پی کے رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمدخان دمڑنے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال برصغیر پاک و ہند کے عظیم مدبر و رہنما تھے ان کی خدمات کو پاکستانی قو م ہمیشہ ناصر ف یاد رکھے گی بلکہ احسان مند بھی رہے گی۔ علامہ اقبال ؒ نے خطبہ آلہ آباد میں تصورِ پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی حاصل کرنے کی نئی روح پھونک دی جس سے ان کی مشترکہ منزل کی نشاندہی ہوئی بلوچستان کے نئے قائدایوان میرعبدالقدوس بزنجو نوجوان اور بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہے امید ہے بلوچستان میں نئی حکومت انقلابی تبدیلیاں لائے گے ان خیالات کااظہار انہوں نے مفکر اسلام اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی144 ویں یوم ولادت کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پر آمادہ کیا اور یہ اُسی جدوجہد کی برکت ہے کہ آج ہم ایک آزاد اور جمہوری وطن میں زندگی بسر کر رہے ہیں علامہ اقبالؒ نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی تلقین کی انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایسے وقت میں راستہ دکھایا جب وہ غلامی کے اندھیروں میں اپنی منزل کا سراغ کھو چکے تھے ان کے افکار اور سوچ نے اُمید کا وہ چراغ روشن کیا جس کی برصغیر کے مسلمان کئی صدیوں سے کوشش کر رہے تھے علامہ اقبالؒ کی فکر سے وابستگی کا یہ تقاضا ہے کہ ہم ان کی سوچ کو ناصرف سمجھیں بلکہ اس پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنائیں جس کا تصور علامہ اقبالؒ نے پیش کیا تھا اور اس کو عملی جامہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے پہنایا۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ سب ممبران متحدہ ہے اور پارٹی میں تمام تر فیصلے مشاورت سے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ میرعبدالقدوس بزنجو ایک نوجوان اور بھرپور صلاحتیوں کے مالک نئے قائدایوان ہے امید ہے کہ بلوچستان کی احساس محرومیاں ختم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پراقدامات کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نئے قائد ایوان میر عبدالقدوس بزنجو نے منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے یہ اعلان کیا کہ بلوچستان کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اپنے ضلع کا وزیراعلیٰ ہوگا اس صاف ظاہر کہ صوبائی کابینہ میں شامل تمام وزراء بھی سوفیصد اپنے وزارت میں بااختیار ہونگے انہوں نے کہاکہ سابق دور حکومت میں وزراء کے پاس اختیار نہیں تھے بلکہ بے اختیار تھے جس کی وجہ سے عوام کے جو توقعات تھے اس پر ہم پورا نہیں اترسکتے تھے اس لئے عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا تھا اور عوامی مایوسی پائی جاتی تھی لیکن اب عوام کی مایوسی کو ختم کرکے انکے مسائل پوری حل کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے