کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شا ہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مغرب نے علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے ترقی کی لیکن بدقسمتی سے ہم انکے افکار و اشکار سے فیض یاب نہیں ہوسکے، موجودہ حکومت نے پاکستان کی بساط کو نقصان پہنچایا ہے ملک کو ترقی دینی ہے تو علامہ اقبال کے فلسفے کو اپنا شعار بنانا ہوگا، علامہ اقبال نے ہمیں سیکھایا کہ قوم مشکل حالات میں کس طرح زندہ رہتی ہے اور مشکلات سے نبرد آزما ہوتی ہے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتما م یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک عمل ہے کہ حکومت نے عوام کے ساتھ ساتھ دو قومی نظریہ اور پاکستان کا تصور دینے والی شخصیت شاعر مشرق کو بھی بھلا دیا اور یوم اقبال انتہائی خاموشی سے گزر گیا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال سے مغربی معاشروں نے بہت کچھ سیکھا اور ترقی کی جرمنی میں علامہ اقبال پر بہت کام ہواہے اور ہورہاہے جبکہ پاکستان میں اس کے مقابلے میں پچاس فیصدکام بھی نہیں ہوا،اگر ہم اقبال کے افکار پر آج کے دور میں نظر ڈالیں توہمیں آج بھی انہی افکار کی ضرورت ہے پاکستان کا تصور علامہ اقبال کی فکر کا نتیجہ ہے،ہمیں ایسے مفکر میسر ہے کہ اس کی فکر سے غیر رہنمائی لیتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم اس کی فکر سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانان ہند کی جدوجہد آزادی کا مفکر علامہ اقبال ہے اقبال کی شاعری درحقیقت بے عملی سے عمل کی طرف لانے کا نام ہے،یہ آپ سے ترک دنیا کا مطالبہ نہیں کرتی،یہ مرد میدان اور میدان میں اترنے کی بات کرتی ہے ہمیں اقبالیات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے علامہ اقبال کے فلسفہ خودی نے سیکھایا ہے معاشرے اس وقت ترقی کرتے ہیں جب ہم اپنے آپ کو پہچانیں اور اپنی اصلاح کریں،دینی تعلیمات پر پوری طرح سے عمل پیرا ہوکر ہی ہم ایک ترقی یافتہ فلاحی معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ علامہ قبال نہ ہوتے توشاید عالم اسلام اور بالخصوص برصغیر پاک وہند کے مسلمانان اسی بوسیدہ اور پرانے نظام فکر میں محصور اور گرفتاررہتے اور شاید اس سے نکلنے کی کوشش نہیں کرتے علامہ اقبال نے ایک سوئی ہوئی قوم کو اپنے افکار کے ذریعے نہ صرف بیدار کیا بلکہ انہیں منزل کا راستہ بھی دکھایا آج بھی ہمیں انہی افکار کا اپنانے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) علامہ اقبال سمیت تما م اکابرین آزادی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے پر عزم ہے اور ہم اس میں ضرور کامیاب ہونگے
علامہ اقبال سے مغربی معاشروں نے بہت کچھ سیکھا ، جمال شا ہ کاکڑ

ٹیگز:
جمال شا ہ کاکڑ
