قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل ثناء اللہ ثناء، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل فرزانہ احمدزئی، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالفتاح سمیت محکمہ تعلیم قلات و خالق آباد کے افسران، کالجز کے پرنسپلز اور آر ٹی ایس ایم نے شرکت کی۔جلاس میں ضلع قلات میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی، سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری، زیرِ تعمیر سکولوں کی تکمیل، سکولوں کی عمارتوں کی مرمت، اساتذہ کی کمی، ٹرانسفر و پوسٹنگ، اٹیچمنٹ اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محکمہ تعلیم کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں سے کی جانے والی کٹوتیوں اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل کے حل اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت قابلِ قبول نہیں، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اساتذہ کرام اپنی تمام تر توجہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کی بہترین تربیت پر مرکوز رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، انہیں معیاری تعلیم اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر انجینیئر عائشہ زہری نے محکمہ تعلیم کے افسران اور آر ٹی ایس ایمز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کے دورے کریں اور اساتذہ کی حاضری سمیت تعلیمی سرگرمیوں کی باقاعدگی سے نگرانی کو یقینی بنائیں، تاکہ ضلع میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے
تعلیم کے شعبے کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت قابلِ قبول نہیں، انجینیئر عائشہ زہری

ٹیگز:
انجینیئر عائشہ زہری
