پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) ایران اسرائیل جنگ کی موجودہ مخدوش حالات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر پنجگور نے ضلع میں پٹرول ڈیزل کی قلت کے باعث تمام تیل بردار گاریوں کی ضلع سے باہر لے جانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے تمام لیویز پولیس چیک پوسٹوں کو ہد ایت جاری کردی ہے کہ تیل بردار گاڈیوں کو کسی صورت ضلع سے باہر جانے نہ دیں لاپروائی اور غفلت فراہم کرنے والے چیک پوسٹوں کے انچارجوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پنجگورسے تیل ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی عائد

