اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ تاریخی اعلان ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی ویب سایکٹ ایکس (اسبقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا “ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

