خاران(ڈیلی گرین گوادر) خاران میں بم دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق منگل کو خاران میں کمشنر ہاؤس کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید ذخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ او خاران منتقل کردیا گیادھماکے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
خاران،کمشنر ہاؤس کے قریب دھماکہ،ایک شخص زخمی

ٹیگز:
خاران
