دالبندین(ڈیلی گرین گوادر)دالبندین کے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو دالبندین کے نواحی علاقے چھہتر کے قریب دو گروہوں میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص عبدالظاہر محمدحسنی جاں بحق ہوگیا لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔
دالبندین،دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
دالبندین
