کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان ہا ئیکورٹ کے جسٹس جنا ب جسٹس عبداللہ بلو چ اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قومی شاہراہ این 25کرا چی،خضدار،،خضدار،کچلاک چمن کو دورویہ بنا نے اور سوراب سے گوادر تک شاہراہ کی مرمت اور بحالی کے حوالے سے پیش کی گئی پیشرفت رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے اگلی سما عت پر وضاحت کے لئے چیئرمین این ایچ اے اور سیکرٹری پلاننگ ڈویژن کو طلب کر لیا ہے، بینچ نے چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت کی کہ قومی شاہرا ہ این 25 کی بروقت تکمیل اور این۔ 85کی مرمت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا ئیں۔ ڈویژنل بینچ نے گزشتہ روز این۔ 25شاہراہ کراچی،خضدار،خضدار، کچلاک- چمن سے متعلق درخواست گزار الہٰی بخش کی جا نب سے دائر ائینی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار الہٰی بخش مینگل ایڈووکیٹ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نصیر احمد بنگلزئی،اے اے جی نصرت بلو چ،این ایچ اے کے ممبر ویسٹ زون بشارت حسین جی ایم (بلو چستان ویسٹ) گوادرسید اشرف علی شاہڈپٹی ڈائریکٹر (لیگل)این ایچ اے کو ئٹہ عبدالمنان اپنے وکیل نجیب اللہ کاکڑایڈووکیٹ کے ہمرا ہ اور چیف آفیسر میونسپل کا رپوریشن حب نصیب ترین عدالت کے روبرو پیش ہو ئے سماعت کے دوران حکام کی جا نب سے این۔ 25شاہراہ کراچی-خضدار، خضدار-کچلاک- چمن کو دورویہ بنانے/تعمیر کے ساتھ ساتھ سوراب سے گوادر تک کی شاہرا ہ کی مرمت و بحالی کے حوالے سے پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی اور بتا یا گیا کہ سی پیک روڈ کو دورویہ بنانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ این۔25شاہراہ کراچی-خضدار، خضدار-کچلاک- چمن کے حوالیسے بنچ کو بتا یا گیا کہ اس سلسلے میں بولی18فروری2025ء کو ہونا تھی تاہم PEPRAکے سامنے اس با بت کچھ شکایات اور ٹھیکیداروں کے درخواست زیر التوا ہونے کی وجہ سے اس کی تاریخ میں 4مارچ 2025تک توسیع کی گئی ہے۔سید اشرف علی شاہ، جی ایم (بلوچستان ویسٹ)گوادر نے عدالت کو بتا یا کہ ناگ سے ہوشاب تک سی پیک روڈ کی مرمت کا کام تقریبا 90فیصد مکمل ہو چکا ہے جس کی انہوں نے بعض تصاویر بھی ریکارڈ کیلئے پیش کی۔ بنچ کے ججز نے قرار دیا کہ این ایچ اے قومی شاہراہ 25شاہراہ کو دورویہ کرنے کیلئے مناسب طریقے سے آ گے بڑھنے میں ناکام رہا ہے اور یہ بھی مشاہدے میں آیا ہے کہ متعددسماعتوں کے با وجو د بھی این ایچ اے این۔ 25شاہراہ کی تعمیر صلاحیت کی کمی کی وجہ سے بنیادی طور پر کچھ نہیں کرپایا اور یہاں تک کہ زمین کے حصول تک کی کارروائی بھی مکمل نہیں ہوئی ہے بینچ نے پیش کی گئی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے اسے مسترد کیا اور پلاننگ ڈویژن کی جانب سے نمائندہ اور پیش رفت رپورٹ پیش نہ کر نے پر برہمی کا اظہار کیا بنچ نے چیئرمین این ایچ اے اور سیکرٹری پلاننگ کو ہدایت کی کہ وہ اگلی سماعت پر بذات خود حاضر ہوں اور این۔ 25شاہراہ کراچی-خضدار، خضدار-کچلاک- چمن روڈ کی جلد از جلد تکمیل اور اس حوالے سے تمام مطلوبہ فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔چیئرمین این ایچ اے کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور این۔ 25شاہراہ کی بروقت تکمیل اور این۔ 85کی مرمت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔ اگلی تاریخ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے کیونکہ دوہری سڑکوں کی عدم دستیابی سے عوام کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب نے پیش ہو کر پیش رفت رپورٹ جمع کرائی،جو ریکارڈ پر لی گئی ہے اور اس کی کاپی درخواست گزار کے حوالے کر دی گئی ہے بعد ازاں آئینی درخواست کی سما عت 10مارچ 2025تک ملتوی کر دی گئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے قومی شاہراہ این 25کو دورویہ بنا نے کیلئے چیئرمین این ایچ اے اور سیکرٹری پلاننگ ڈویژن کو طلب کرلیا

ٹیگز:
بلوچستان ہائی کورٹ
