تربت(ڈیلی گرین گوادر)تربت کے علاقہ کوشقلات میں بلوچی زبان کے معروف گلوکار، استاد عارف بلوچ کی رہائشگاہ پر نامعلوم گاڑی سواروں کی فائرنگ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بلوچستان کے معروف گلوکار استاد عارف بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ ان کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کے ساتھ گالم گلوچ بھی کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے۔
بلوچی زبان کے معروف گلوکار، استاد عارف بلوچ کی رہائشگاہ پر نامعلوم گاڑی سواروں کی فائرنگ

ٹیگز:
معروف گلوکار
