سونمیانی وندر(یو این اے)وندر، ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والی معمر خاتون کی لاش اہل خانہ نے جنگل سے برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق وندر کے علاقے رانا بھٹ کے گوٹھ خیر محمد شیخ سے لاپتہ ہونے والی معمر خاتون کی لاش کھرکھیڑہ کے جنگل سے برآمد کر لی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ش بی بی نامی بزرگ خاتون جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ایک ہفتہ قبل گھر سے اچانک کہیں نکل کر لاپتہ ہو گئی تھیں ۔ اہل خانہ کی مسلسل تلاش کے بعد پیر کے روز ان کی لاش الیوسف ہوٹل کے سامنے جنگل سے برآمد کر لی ہے ۔
وندر، معمر خاتون کی لاش جنگل سے برآمد

