بی وائی سی کے قافلے کی مبینہ معاونت کی پاداش میں قبائلی رہنماء کو پولیس نے تحویل میں لے لیا
سونمیانی وندر: بی وائی سی کے قافلے کی مبینہ معاونت کی پاداش میں قبائلی رہنماء کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق وندر کے قبائلی رہنماء وڈیرہ عبدالستار انگاریہ کو پچھلے دنوں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان کی مبینہ معاونت کرنے ا ن کو پانی دینے کی پاداش میں وندر پولیس نے تحویل میں لے لیا تاہم بعد ازاں انہیں گڈانی اور پھر حب منتقل کیا گیا رات گئے تک آمدہ اطلاعات کے مطابق وڈیرہ عبدالستار انگاریہ کو بیروٹ پولیس تھانہ حب میں رکھا گیا تھا انکے خاندانی زرائع کے مطابق اب تک وڈیرہ عبدالستار انگاریہ کے خلاف کسی بھی تھانے میں کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہے۔