کوئٹہ(این این آئی) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے ممتاز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے منگل کو ملاقات کی اور بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ, سماجی شعبے میں غریب افراد کی معاونت پر تبادلہ خیال کیا، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے شاہد آفریدی کی جانب سے بلوچستان میں نوجوانوں کی بہتر سمت میں رہنمائی اور سماجی شعبے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان کھیلوں اور خدمت خلق کے شعبے میں مثبت جذبوں اور صلاحیتوں کے حوالے سے کسی بھی طرح دیگر صوبوں کے جوانوں سے کم نہیں یہاں کے جوانوں کو بہتر مواقع اور مثبت سمت فراہم کی جائے تو یہ بہت اچھا پرفارم کرسکتے ہیں ملاقات میں شاہد آفریدی نے بلوچستان میں اپنی سماجی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا
میرعلی مردان ڈومکی سے شاہد خان آفریدی کی ملاقات،بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ, سماجی شعبے میں غریب افراد کی معاونت پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
ملاقات
