اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بیلہ پو لیس کی کاروائی، نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا، بیلہ پولیس کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ اسرار احمد عمرانی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایس ایچ او بیلہ انسپکٹر ملک عبد الجبار رونجھو نے مین آرسی ڈی شاہراہ پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی جانے والی نان کسٹم پیڈ آلٹو کار برآمد کرلی جبکہ ڈرائیور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا بیلہ پولیس نے کار کو 550 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی۔
بیلہ ، پولیس کی کاروائی، نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد مقدمہ درج

ٹیگز:
نان کسٹم پیڈ گاڑی
