کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایت پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کاروائیاں کررہی ہے۔اس سلسلے میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں ریکوری کے علاوہ بجلی چوروں کے کنکشنز بھی منقطع کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں جمعرات کے روز بھی صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی گئیں اوراس دوران کیسکوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے سی جی ایس کالونی میں سرویلنس کی ٹیم نے شنٹ کئے گئے24میٹروں کو اُتاردئیے اس کے علاوہ ناشناس کالونی،جناح ٹاون،ہزارہ ٹاون،تیرہ میل، کاسی روڈ، فاطمہ جناح روڈکے علاقوں سے 54شنٹ اورٹیمپرمیٹروں کو اُتاردئیے گئے۔علاوہ ازیں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے 96کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے بقایاجات کی مدمیں 67لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 13لاکھ روپے وصول کئے گئے۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران نادہندگان کے 63کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے ۔ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 30لاکھ روپے کی ریکوری نیز ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ 90ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔ کیسکوپشین سرکل میں کارروائی کے دوران کیسکوٹیموں نے گلستان کے علاقہ میں 5غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتارکر قبضے میں لے لئے۔اسکے علاوہ بلوں کی عدم ادائیگی پر 102 نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 45لاکھ روپے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ75ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔اس کے علاوہ سرکل کے مختلف علاقوں سے 7بجلی چوروں کوبھی گرفتارکرلئے گئے۔اسی طرح مکران سرکل میں بھی کارروائی کے دوران تربت کے علاقہ سے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے اس کے علاوہ58نادہندگان کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 16لاکھ روپے کی ریکوری نیزڈٹیکشن کی مدمیں 90 ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح کیسکولورالائی سرکل کے مختلف علاقوں کارروائی کے دوران نادہندگان کے49کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 23لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 3ؒٓلاکھ40ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔کیسکوخضدارسرکل کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے خضدارکے علاقہ سے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمراُتارنے کے علاوہ 77نادہندگان کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔نادہندگان سے ریکوری کی مدمیں 17لاکھ روپے اور ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ70ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں اور تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔
کیسکوکی بجلی چوروں اور نادہندگا ن کے خلاف کارروائی،بلوں کی عدم ادائیگی پر455نادہندگان کے کنکشنزمنقطع

ٹیگز:
کیسکو
