کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ بلو چستان یونیورسٹی آف انفار میشن ٹیکنا لو جی انجینئر نگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ملا زمین کے تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں، یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلو چستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہی، انہوں نے قائم مقام اسپیکر بلو چستان اسمبلی سر دار بابر مو سیٰ سے مطالبہ کیا کہ بلو چستان یونیورسٹی آف انفار میشن ٹیکنا لو جی انجینئر نگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے وائس چانسلر فا روق با زئی کو طلب کر کے ان سے ملازمین کے جائز مطالبات پر بات کی جائے،انہوں نے کہاکہ بلو چستان یونیورسٹی آف انفار میشن انجینئر نگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ملا زمین کی تنخواؤں میں اضافہ، ہاؤس ریکو زیشن،ڈی آر اے 2020-21کے بقایہ جات، ڈے آر اے 2020-22کے آرڈر لی الاؤنس میں اضا فہ، یو ٹیلیٹی الاؤنس سمیت دیگر مطالبات کو تسلیم کر کے ملازمین کے مسائل کو حل کیا جائے۔
بلو چستان یونیورسٹی آف انفار میشن ٹیکنا لو جی انجینئر نگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ملا زمین کے تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں،میر زابد علی ریکی

ٹیگز:
میر زابد علی ریکی
