کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 اکتوبر 2023 تک تمام اہل افراد کو اپنے ووٹ کا اندراج و درستگی کا وقت دیا ہے۔ اس تاریخ تک تمام اہل افراد ووٹ کا اندراج، اخراج، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔ ووٹرز اپنے ووٹ کا اندراج، اخراج اور درستگی کیلئے 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھجیں اور کسی بھی قسم کی درستگی کیلئے ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے رجوع کریں۔
الیکشن کمیشن نے 25 اکتوبر تک تمام اہل افراد کو اپنے ووٹ کا اندراج و درستگی کا وقت دیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان

ٹیگز:
الیکشن کمشنر
