کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 35 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم اختتام پزیر ہو گئی۔ایمرجینسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 7 روز جاری رہی جو گزشتہ روز اختتام پزیر ہو گئی، تاہم مستونگ میں آج اور کل انسدادِ پولیو مہم جاری رہے گی۔پشین کی 3 یونین کونسلوں میں بھی آج انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔صوبے میں انسداد پولیو مہم کا مجموعی طور پر 98 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا۔
بلوچستان: 35 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم اختتام پزیر

ٹیگز:
انسدادِ پولیو مہم
