کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے زرائع ابلاغ میں کیسکوکی جانب سے “ہاتھ سے لکھے ہوئے بل صارفین کو تھمانے “سے متعلق شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کیسکوسمیت ملک بھرمیں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہے اور اسی سلسلے میں کیسکوفیلڈافسران بجلی چوری میں ملوث صارفین کو موقع پر ہی جرمانے عائد کردئیے جاتے ہیں اورجرمانہ کی رقم کی وصولی کیلئے استعمال شدہ بجلی لوڈکے تناسب سے ہی جرمانہ کیاجاتاہے جبکہ مذکورہ رقوم بینک کے زریعے کیسکوکے اکاونٹ میں جمع کئے جاتے ہیں۔ ترجمان نے مزیدکہاکہ کیسکوکسی بھی بے گنا ہ شخص پر الزام نہیں لگاتی اور نہ ہی کیسکودرست میٹروں اور جائز بجلی کنکشنوں پر کسی قسم کی کارروائی کرتی ہے۔کیسکوترجمان نے کہاکہ لاکھوں روپے کے غیرقانونی بل تھمانے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے تاہم بجلی کے غیر قانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف کیسکوٹیمیں الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت متعلقہ پولیس تھانوں میں مقدمات کے اندراج کیلئے تحریری درخواست ارسال کرتے ہیں تاکہ بجلی چوری کاتدارک کیاجاسکے۔
کیسکوکسی بے گنا ہ شخص پر الزام نہیں لگاتی اور نہ ہی درست میٹروں پرکسی قسم کی کاروائی کرتی ہے، ترجمان کیسکو

ٹیگز:
ترجمان کیسکو
