کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس جناب جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی دفتر کھلنے کا حکم دیدیا۔ یہ حکم ڈویژنل بینچ نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ضلع کوئٹہ کے صدر رحیم کاکڑ کی جانب سے دائر درخواست پر دیا۔ ڈویژنل بینچ نے فریقین کے دلائل کے بعد حکم دیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ کو کھول دیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اقبال شاہ ایڈووکیٹ،عمران علوی ایڈووکیٹ،جمیل بوستانی ایڈووکیٹ،نذیر ایڈووکیٹ،گل اکبر دمڑ،عدالت میں پیش ہوئے بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے قائدین عالم خان کاکڑ، رحیم کاکڑ، سید اقبال شاہ، شمس الرحمن رند و دیگر دفتر پہنچے۔
بلوچستان ہائی کورٹ کا تحریک انصاف کے صوبائی دفتر کھلنے کا حکم

ٹیگز:
ہائی کورٹ
