کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں پشتون قومی تحریک اور عوامی نیشنل پارٹی کے اہم سیاسی رہنماہ ارباب غلام کاسی کو شہید کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بیان میں شہید ارباب غلام کاسی کی قومی،سیاسی،جمہوری خدمات اور نصف صدی سے زائد جدوجہد و قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی اور شہید کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم کا ارباب غلام کاسی کو شہید کرنے کی مذمت

ٹیگز:
این ڈی ایم
