کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر کھیل نوبزادہ جمال خان رئیسانی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیٹی سے 6فٹبالرز کے اغوا کا نوٹس لیا ہے کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جارہے تھے،نوابزادہ جمال رئیسانی نے ڈی سی ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کر کے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہُ کھلاڑیوں کی جلد اور باحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر نے آگاہ کیا کہ سیکیورٹی ادارے بازیابی کی کوششوں میں مصروف ہیں اور مغویوں کو جلد باحفاظت بازیاب کرایا جائیگا۔
نگران صوبائی وزیر نوبزادہ جمال رئیسانی نے ڈیرہ بگٹی سے 6فٹبالرز کے اغوا کا نوٹس لے لیا

ٹیگز:
نوبزادہ جمال رئیسانی
