کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی مشیر میر دانش لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک زرعی خطہ ہے اور بلوچستان کی زراعت کا دارومدار اکثر زیر زمین پانی پر ہے لیکن طویل خشک سالی کی وجہ سے زراعت کا شعبہ متاثر ہوا ہے زراعت کو ترویج دینے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھانا ضروری ہیں، بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا بڑا صوبہ ہے اس ضمن میں مشیر آبپاشی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نگران وزیر اعلی بلوچستان میر مردان خان ڈومکی کی ذاتی کوششوں کی بنا پر بلوچستان کی محرومی کو دور کیا جائے گا اور زرعی شعبے میں مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے، نگران وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر مشیر آبپاشی دانش لانگو نے جمعہ کے دن بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر برکت اللہ کاکڑ اور وسیم احمد بابی پروکریمنٹ انجینیئر سے ان کے دفتر میں ملے اور ان سے بلوچستان کے طول و عرض میں قائم ڈیموں اور نئے بننے والے ڈیمز کے بارے میں بریفننگ لی۔ اس موقع پر دانش لانگو نے کہا ہے کہ پانی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جس کی قدر کرنی چاہیے اور عوام الناس سے پانی کے محتاط استعمال کے لیے اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے بلوچستان کے طول و عرض میں ڈیموں کی مرمت پر نگران وزیراعلیٰ بلوچستان خاص دلچسپی لے رہی ہیں اور اس عظم کا اعادہ کیا کہ نگران حکومت کم وقت میں پانی کے مسائل پر قابو پا کر کاشتکاروں کو زرعی اور شہریوں کو پانی گھریلو استعمال کے لئے مہیا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی۔
بلوچستان ایک زرعی خطہ ہے اور بلوچستان کی زراعت کا دارومدار اکثر زیر زمین پانی پر ہے، میر دانش لانگو

ٹیگز:
میر دانش لانگو
