کوئٹہ/حب(ڈیلی گرین گوادر)سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ کبھی ووٹ کا راشتہ نہیں رہا بلکہ پیار، محبت اور احترام کا رشتہ رہا ہے جو ہمیشہ قائم ودائم رہے گا،آج بہت سے لوگ مجھ سے ضرور خفاء ہوں گے لیکن مجبوری یہ تھی کہ ساڑھے تین سالہ مخالف وزیر اعلیٰ بلو چستان کے دورمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا، اپنی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے سر دار محمد صالح بھوتانی اور عوام کے مشورے سے انتخابات سے متعلق فیصلہ کروں گا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ حب،لسبیلہ اور گوادر کے عوام کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے منتخب کر کے قومی اسمبلی میں اپنی نمائندگی کے لئے بھیجا جوکہ مجھ پر عوام کا ایک احسان تھا، بھوتانی خاندانی پر عوام نے ہمیشہ مہربانیاں کی ہیں اور گزشتہ 50سالوں سے اسمبلیوں میں اپنی نمائندگی کا حق دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2018کے انتخابات میں بہت سی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا لیکن بہادر عوام نے بلو چستان بھر سے سب سے زیادہ ووٹ دیکر مجھے قومی اسمبلی میں اپنی نمائند گی کے حق بخشا جو میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ کو تاہیاں ضرور کہیں نا کہیں ہوئی ہوں گی لیکن میر ی یہی کوشش رہی کہ سرکاری کی جانب سے دئے فنڈز عوام کی فعال و بہبود کے لئے خرچ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہزار کلو میٹر لمبے حلقے میں ہر شخص کو مطمئن کرنا ممکن نہیں تھا جس کی وجہ سے آج بہت سے لوگ مجھ سے خوش اور بہت سے لوگ خفاء بھی ہوں گے لیکن مجبوری یہ تھی کہ ساڑھے تین سالہ مخالف وزیر اعلیٰ بلو چستان کے دورمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ جب حکومت بلو چستان تبدیل ہوئی تو مجھ میں ایک امید کی کرن جا گی کہ شائد ساڑھے تین سال کا خمیا زہ کم کر سکوں لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ آنے والی حکومت نے بھی ہمارے لئے مسائل زیادہ اور وسائل کم پیدا کئے۔ انہوں نے کہاکہ جس حالت میں بھی ہوا اپنی عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر رہوں گا، عوام سے جو تعلق رہا ہے وہ میرے لئے ایک سرمایہ ہے جسے کبھی نہیں بھول سکوں گا۔انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ کبھی ووٹ کا راشتہ نہیں رہا بلکہ پیار، محبت اور احترام کا رشتہ رہا ہے جو ہمیشہ قائم ودائم رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھوتانی خاندان نے ہمیشہ عوام کے فیصلوں کو ترجیع دی ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے سر دار محمد صالح بھوتانی اور عوام کے مشورے سے انتخابات سے متعلق فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ گوادر لسبیلہ سے الگ ضرورہو گیا ہے لیکن عوام کے ساتھ جوراشتے قائم ہے وہ کبھی ختم نہیں ہوپائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اگر آگے بھی عوام نے بھوتانی خاندان کو عزت بخشی تو ایک بار پھر دل وجان سے عوام کی خدمت ضرورکریں گے۔انہوں نے کہا کہ عزت دینے والی ذات بیشک اللہ کی ہے کہ لیکن وسیلہ اللہ نے ہمارے لئے عوام کو بنایا ہے۔
عوام کے ساتھ کبھی ووٹ کا راشتہ نہیں رہا بلکہ پیار، محبت اور احترام کا رشتہ رہا ہے جو ہمیشہ قائم ودائم رہے گا، محمد اسلم بھوتانی

ٹیگز:
محمد اسلم بھوتانی
