کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر خزانہ و خوراک زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلو چستان میں آٹے کے بحران پر قابو پا نے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 2لاکھ 10ہزار بوریاں فراہم کر نے کی منظوری دے دی ہے، بلو چستان میں مشکل حالات میں پنجاب نے بڑے بھائی کا کر دا ر ادا کیا ہے، بلو چستان میں آٹے کی قیمت 5ہزار سے کم ہو کر 3ہزار 8سو تک آ گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک ویڈو پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں گزشتہ چار ماہ میں ہم نے 5لاکھ بوریوں چلائی جب ہمارا ذخیرہ ختم ہوا توبلو چستان میں آٹے کی قلت کی شدت اختیار کر گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں آٹے کے بحران کے حوالے سے پنجاب حکومت اور پاسکو سے رابطہ کر کے اپیل کی گئی تھی کہ ہمیں گندم فراہم کی جائے،2ماہ قبل پاسکو کی جانب بلو چستان کو 1سے 2لاکھ بوریاں فراہم کی گئی تھی جس کی ترسیل شروع ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلو چستان کے لئے 2لاکھ 10ہزار بوریوں فراہم کر نے کی منظوری دی ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مشکل حالات میں بلو چستان پربڑے بھائی کا کر دار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آٹے کی قیمت پہلے 5ہزارسے اوپر تھی جبکہ اب آٹے کی قیمت 3ہزار 8سو تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آٹے کا بحران ہمیشہ نہیں رہے گا اس پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان سمیت تمام ادارے ہمارے ساتھ ہیں انشاء اللہ بلو چستان میں آٹے کا بحران ٹل جائے گا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اورپاسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ بلو چستان کے لئے پرانی قیمت پر مزید 3لاکھ بو ریوں کا اجراء کیا جائے۔
آٹے بحران پر قابو پا نے کے لئے پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ 10ہزار بوریاں فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، زمرک خان اچکزئی

ٹیگز:
زمرک خان اچکزئی
