کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں دکان پر دستی بم حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔حملہ کوئٹہ کے علاقے موتی رام روڈ پر واقع ایک دکان پر ہوا، دھماکے کے مقام پر ہار ، پھول، جھنڈے اور بیجز کی دکانیں ہیں۔ دھماکے کی آواز سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں میں افراتفری مچ گئی، دھماکے کے سبب چار افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس جائے وقوع پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے شواہد جمع کیے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ، دکان پر دستی بم حملے 4 افراد زخمی

ٹیگز:
ستی بم حملے
